پاکستان
09 جون ، 2013

نوازشریف کو اپنا لیڈرکہنا جاوید ہاشمی کو مہنگا پڑگیا،بیان واپس لے لیا

نوازشریف کو اپنا لیڈرکہنا جاوید ہاشمی کو مہنگا پڑگیا،بیان واپس لے لیا

ملتان…تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کے لیے نواز شریف کو اپنا لیڈر کہنا مہنگا پڑ گیا ، انہوں نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے بیان واپس لینے کااعلان کردیا ۔جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی میں5جون کو تقریر کرتے ہوئے کہا تھاکہ ”اختلافِ رائے اپنی جگہ، نواز شریف میرے لیڈر تھے اور ہیں“ تاہم نواز شریف کو اپنا لیڈر کہنا ’باغی‘جاوید ہاشمی کو مہنگا پڑگیا اورانہوں نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنا بیان واپس لینے کا اعلان کردیا۔اِس بات کا اعلان جاوید ہاشمی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نوازشریف سے متعلق دیاجانے والابیان واپس لیتاہوں،لوگوں کے احترام میں اپنابیان واپس لینے کااعلان کرتاہوں،میرے حلقے کے عوام اورچاہنے والوں نے میرابیان پسندنہیں کیا،جومیرے حلقے کے عوام کہتے ہیں وہی سچ ہے۔تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے دوران بیان واپس لینے کے بعد جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کل کا باغی آج کا اتنا فرمانبردار کیسے ہوگیا ،کہیں یہ پارٹی پریشرتو نہیں ، اِس پر جاوید ہاشمی کاکہنا تھاکہ ان پر پارٹی سے زیادہ اپنے کارکنوں کا دباوٴ تھا ۔اِس موقع پر جاویدہاشمی نے کہاکہ ملک کو زیادہ صوبوں میں تقسیم ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :