09 جون ، 2013
لاہور/پھالیہ…لاہوراورپھالیہ میں گرمی مٹانے کیلئے نہروں میں نہاتے ہوئے3افراد ڈوب گئے،12سالہ بچے کی لاش نہر بند کرکے نکالنا پڑی،ٹھوکرنیاز بیگ کی قریبی آبادی کا رہائشی 12سالہ عدنان دوستوں کے ساتھ نہر میں نہانے آیا ،عینی شاہدین کے مطابق عدنان نے ڈائیو لگائی ، پھر اوپر نہ آیا،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں ،ڈھائی گھنٹے تلاش کے بعدبھی عدنان نہ ملا تو نہربند کرنا پڑی،اس کے بعد بچے کو نکالا گیا توریسکیو حکام مصنوعی تنفس دے کراُسے جناح اسپتال لے گئے،تاہم ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی،بچے کی موت پر خواتین کی آہ و زاری نے ماحول کو مزید سوگوار بنا دیا۔لاہور کے سرحدی علاقے میں واقع بی آر بی نہرمیں بھی خیرا پل کے قریب 20سالہ نوجوان ڈوب گیا،اسی طرح منڈی بہاوٴالدین کی تحصیل پھالیہ کی نہر آر کیو لنک میں ہیلاں کے قریب بھی ایک25 سالہ نوجوان ڈوب گیا۔