پاکستان
09 جون ، 2013

گلیشیرپگھلنے لگے، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کے ذخائر میں اضافہ

گلیشیرپگھلنے لگے، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کے ذخائر میں اضافہ

اسلام آباد…گرمی کے باعث گلیشیر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور ملک کے آبی ذخائر میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیموں میں پانی کی آمد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ دیکھی جا رہی ہے جس کا بڑا سبب بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کی تیزی بتایا جاتا ہے تربیلا ڈیم میں اوسطا 80 سے 85 ہزار کیوسک زائد ریکارڈ کیا گیا اسی طرح ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ کپاس، چاول اور گنے کی فصل کو وافر مقدار میں مہیا ہوسکے۔ماہرین نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ بالائی علاقوں میں جون کے مہینے میں موجودہ درجہ حرارت رہتا ہے تو تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد کے باعث مون سون بارشوں کی سروع ہونے سے قبل خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا۔ اس وقت ڈیم میں اوسطا تین سے چار فٹ کا اضافہ ہو رہا ہے آج تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1432.74 فٹ ،ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 700 اور اخراج ایک لاکھ 5 ہزار کیوسک اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 11لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1149.45 فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد 60 ہزار 831 اور اخراج 20 ہزار کیوسک اور ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :