09 جون ، 2013
کراچی …کراچی میں متحدہ دینی محاذ کے رہنما اور حلقہ پی ایس 128 سے امیدوار اورنگزیب فاروقی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ گیارہ مئی کو متحدہ دینی محاذ کو پی ایس 128 پر 22ہزار تین سو ووٹ ملے تھے جبکہ مدمقابل امیدوار سید وقار حسین شاہ نے صرف بارہ ہزار سات سو ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کے ایک دن بعد وقار حسین شاہ کے ووٹ 23 ہزار 795 کردیئے گئے ، اورنگزیب فاروقی کا کہنا ہے کہ آٹھ جون کو 6 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے سرکاری نتائج کے مطابق انہیں 26سو 88 ووٹ ملے جبکہ ایم کیوایم صرف 349ووٹ حاصل کرسکی ، متحدہ دینی محاذ نے پی ایس 128 پر مجموعی طورپر24 ہزار 20 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے 23ہزار 845 ووٹ حاصل کئے ، متحدہ دینی محاذ کو 175 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کرکے پی ایس 128 پر متحدہ دینی محاذ کو ہرانے کی سازش کی گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ایس 128 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے ۔