09 جون ، 2013
کراچی…لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کے بعد رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریش، دو افراد گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمدترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لیارے کے علاقوں ہنگورآباد، آگرا تاج کالونی، بہار کالونی ، دریاآباد، د بئی چوک اور مختلف علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ اسلحے میں ایک جی تھری اور 210 راونڈز ، ایک ایس ایم جی اور 1100 راونڈز برآمد، 223 رائفل کے 223 راونڈز اور مختلف اقسام کا اسلحہ سمیت سینکڑوں راونڈ برآ مد کر لئے گئے۔