پاکستان
09 جون ، 2013

دریائے سوات میں سیر کیلئے آنے والے خاندان کی شیرخوار بچی گرکرلاپتہ

دریائے سوات میں سیر کیلئے آنے والے خاندان کی شیرخوار بچی گرکرلاپتہ

مینگورہ…سوات میں دریا کنارے سیر کو آنے والے خاندان کی بچی دریا میں گر گئی جس کو بچانے کے لیے والدین نے چھلانگ لگائی مگر بد قسمتی سے والدین کی شیر خوار بچی بھی دریا میں گر گئی جس کی تلاش جاری ہے جبکہ اسکردو میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے 2 کو نکال لیا گیا ایک کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق سوات کے نواحی علاقے پانڑ سے چھٹی کے دن دریائے سوات کے کنارے سیر کے لئے آنے والے خاندان کی سات سالہ بچی پاوں پھسلنے سے دریائے سوات میں گر گئی تو والدین سے رہا نہ گیا اور وہ بچی کو بچانے کے لئے دریا میں کود گئے۔مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو زندہ تو بچالیا مگر ماں کی گود میں شیر خوار بچی مسکان دریا کے بے رحم موجوں کی نذر ہوگئی جس کی تلاش جاری ہے ،دوسری جانب اسکردو میں کچورہ جھیل میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے،جن میں سے 2 کو نکال لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے ۔

مزید خبریں :