پاکستان
09 جون ، 2013

راولپنڈی:پسندکی شادی کرنیوالے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

راولپنڈی:پسندکی شادی کرنیوالے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

راولپنڈی…راول پنڈی میں پیر ودہائی موڑ پر پسند کی شادی کرنے والے ایک جوڑے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس کے مطابق مقتول عمران عالم کا تعلق سرگودھا جبکہ مقتولہ کا تعلق پشاور سے ہے، دونوں نے کچھ عرصہ قبل گھر والوں کی رضا مندی کے بغیر پسند کی شادی کر لی تھی پولیس کے مطابق پیر ودہائی موڑ بس اسٹینڈ پر دو نقاب پوش افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کردی۔

مزید خبریں :