پاکستان
09 جون ، 2013

چارسدہ:جمٹ کے مقام پر دریائے کابل پانی کی سطح بلند،اراضی زیرآب

چارسدہ:جمٹ کے مقام پر دریائے کابل پانی کی سطح بلند،اراضی زیرآب

چارسدہ …چارسدہ کے علاقہ جمٹ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند ہو جانے سے زرعی اراضی زیر آب آگئیں ، فصلوں کو نقصان پہنچا اور مقامی آبادی کو شدید خطرہ لاحق ہو گیادریائے کابل میں جمٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس کی وجہ سے دس ایکڑ زرعی زمین دریا کے کٹاو کے عمل کا شکار ہو گئی جبکہ گاوٴں کو جانے والی بجلی لائن بھی گر کردریا میں بہہ گئی ہے۔ پانی کی سطح بلند ہو جانے سے مقامی آبادی کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے،حفاظتی پشتے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کر دیئے ہیں۔ علاقے کے مکینوں کے مطابق سیلاب سے اُن کے مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں اگر حکومت نے فوری طور پر اقدامات نہیں اُٹھائے تو علاقے کے عوام احتجاج کرینگے۔

مزید خبریں :