09 جون ، 2013
کراچی…ملک میں گرمی بڑھتی ہی جارہی ہے۔ دادو میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔سندھ ہو یا پنجاب ، بلوچستان ہو یا خیبر پختون خوا ، ہر جگہ گرمی نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اتوار کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے شہر دادو میں پڑی جہاں درجہ حرار ت50 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ، بھکر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ، جھنگ اور ڈیرہ غازی خان میں 46 سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم بدستور گرم رہے گا ۔