09 جون ، 2013
اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب اور گورنر بلوچستان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے گورنرپنجاب مخدوم محمود احمد اور گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کے استعفے منظور کر لئے ہیں، دونوں صوبوں کے گورنرز نے استعفے چند روز قبل ایوان صدر بھجوائے تھے۔