صحت و سائنس
10 جون ، 2013

ترقی پذیر ممالک میں موٹے بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ریکارڈ

ترقی پذیر ممالک میں موٹے بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ریکارڈ

کراچی… عالمی ادارہ ِ صحت کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں موٹے بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ خطرے کا الارم بجا رہا ہے۔عالمی ادارہ ِ صحت کہتا ہے کہ وزن میں زیادتی آئندہ زندگی میں بڑے طبی مسائل ، ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور فالج کا سبب بن سکتی ہے۔عالمی ادارہ ِ صحت کے مطابق لوگ ڈبوں میں بند خوراک کھاتے ہیں جن میں مختلف کیمیکل ہوتے ہیں۔ ڈبوں میں بند خوراک میں چینی، چربی اور نمک کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے وہ لوگ موٹے ہوتے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :