10 مارچ ، 2012
لندن … این جی ٹی … ایک برطانوی کمپیوٹر انجینئر نے دنیا کی تیز رفتار ترین چھوٹی ریس کار تیار کر لی ہے جس کی رفتار 72میل فی گھنٹہ ہے۔اس گاڑی کے انجن کے ساتھ ایک ایسا راکٹ نما Jet نصب کیاگیا ہے جس کا درجہ حرارت 1000ڈگری تک پہنچنے پر گاڑی کی رفتار میں تین گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔اس چھوٹی گاڑی کو سات دن کی لگاتار محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے جس پر اٹھارہ سوڈالر کی لا گت آئی ہے ۔کار کی تخلیق کرنیوالے انجینئر کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی ہوائی جہاز کو اُڑا رہے ہوں تاہم گاڑی کو ڈرائیو کرتے وقت کافی احتیاط برتنی پڑتی ہے کیونکہ اپنی برق رفتاری کے با عث اس کے اُلٹ جانے کا خد شہ کا فی زیادہ ہوتا ہے۔