12 جون ، 2013
اسلام آباد …وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ نئی حکومت کوٹوٹی پھوٹی معیشت ملی ،تاہم پاکستان اپناکھویاہوامقام حاصل کریگا،ہماری منزل سوائے ترقی کے کچھ نہیں۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں کے دوران کہا یوں لگتاہے کہ ملک آٹوپائلٹ پرچل رہاتھا،عوام نے انتخابات میں فیصلہ دیاکہ انھیں 5سال کی کارکردگی منظورنہیں، حالیہ انتخابات کے نتائج احتساب کانتیجہ ہیں،مہنگائی کی اوسط شرح گزشتہ5سال میں13فیصدرہی۔آج اسمبلی میں صرف بجٹ ہی پیش نہیں کیا جا رہا بلکہ ایک جمہوری حکومت کے سفر کا بھی آغاز ہے