12 جون ، 2013
کراچی… ایتھلیٹکس فٹنس اسکول سمر کیمپ میں 75 سے زائد گرلز اور بوائز کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ کیمپ کا آغاز سابق گولڈ میڈلسٹ نیشنل گیمز محبوب داؤد نے کیا۔ ہاکی کلب آف پاکستان میں جاری کیمپ کے موقع پر کیمپ کے روح رواں سر محمد طالب نے جنگ کو بتایا کہ سمر کیمپ میں پانچ سال سے 17 سال کی عمر کے گرلز اور بوائز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ سلسلہ 1977 سے جاری ہے اور اب تک چار ہزار سے زائد کھلاڑی اس سے فیضیاب ہوچکے ہیں۔ کیمپ سے ٹریننگ لینے والی پندرہ لڑکیوں اور گیارہ لڑکوں کو نیشنل کلر مل چکا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیوں کے موقع پر کیمپ کا انعقاد کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوعمر کھلاڑیوں کو ایتھلٹکس کی سمجھ بوجھ فراہم کرنا ہے۔ ایک ماہ جاری رہنے والے کیمپ کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ کھلاڑیوں نے اس میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے، اپنی مدد آپ تمام سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔ امیر غریب سب بچے بچیاں اس میں شرکت کرتی ہیں۔دریں اثناء خادم حسین نے علی رضا کو شکست دیکر ایس ٹی اے سیریز رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔