11 مارچ ، 2012
ریوڈی جنیرو … برطانیہ کے شہزادے ہیری پائلٹ تو بن گئے ، لیکن کھیل کود کا شوق نہ گیا برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اْن کا یہ شوق دوبارہ جاگا تو بچوں کے ساتھ رگبی کھیلنے لگے، کھیل کے دوران ان کا جوش و جذبہ بھی بچوں سے کچھ کم نہیں تھا۔ ننھے کھلاڑیوں کو بھی شہزادے کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت مزا آیا۔لگے ہاتھوں شہزادہ ہیری نے بڑوں کے ساتھ بیچ والی بال کھیل کر اس کی کھیل الف ب سیکھنے کی کوشش بھی کی۔شہزادہ ہیری ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کے 50 سال پورے ہونے پر برطانوی تشخص کو اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لئے برازیل کے دورے پر ہیں۔