11 مارچ ، 2012
پیرس…این جی ٹی…اب پیرس کی عظیم الشان عمارتیں سر پر بھی سجائی جاسکیں گی،حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مارکیٹ میں ایک ایسا تاج فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس پر پیرس کی عظیم الشان عمارتوں کو ہیرے جواہرات کی مدد سے خوبصورتی سے تراشا گیا ہے۔ایک معروف جیولری ڈیزائنرکا ڈیزائن کردہThe Paris Tiaraنامی اس تاج پریاقوت اور کالے ہیروں کی مدد سے ایفل ٹاور،Sacre-CoeurاورMoulin Rougeسمیت کئی عظیم الشان عمارتیں تخلیق کی گئی ہیں۔ 18قیراط کے خالص بلیک گولڈ سے تیار کیا گیا یہ تاج اپنی طرز کا واحد ڈیزائن ہے جسکی قیمتِ فروخت2لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔