11 مارچ ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…دنیا بھر کی سپر مارکیٹوں میں اشیاء کی شناخت اوران کی قیمت سے آگاہی کیلئے بار کوڈز(Barcodes)کا استعما ل کیا جاتاہے لیکن جاپان میں ایسے منفرد ا سکینرزمتعارف کر وائے گئے ہیں جوپھل اور سبزیوں کو شناخت کر نے کی صلا حیت رکھتے ہیں۔گاہکوں کی خریدی گئی اشیاء خصوصی طور پر پھل اور سبزیوں کو ان اسکینر ز میں نصب کیمرے کے سامنے رکھا جاتاہے جس سے چند سیکنڈز میں ان کی شنا خت کے ساتھ ساتھ قیمت سے بھی آگاہی ہو جاتی ہے۔