کھیل
17 جون ، 2013

انگلینڈ ، نیوزی لینڈ کو دس رنز سے ہراکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ ، نیوزی لینڈ کو دس رنز سے ہراکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

کارڈف،انگلینڈ…انگلینڈ، چیمپئنزٹرافی کے گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو 10رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلے میچ میں کیوی ٹیم کو جیت کے لیے بارش سے متاثرہ میچ میں 23.3اوورز میں تمام وکٹیں کھوکر 170رنز کا ہدف دیا تھا۔تاہم جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود چوبیس اوورز میں آٹھ وکٹیں کھوکر 159رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ولیم سن 67،کورے اینڈریسن 30کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین انگلش بولروں کے سامنے ٹک نہ سکا۔انگلینڈکی جانب سے جے ایم اینڈریسن نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بریسنان اور بھوپارہ نے دو دو اور براڈ نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔انگلش کپتان الیسٹر کک کو میچ کا بہترین کھلاڑی گردانا گیا۔

مزید خبریں :