17 جون ، 2013
کیننگٹن اوول، لندن…چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 254رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان بیلی نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔اور آئی لینڈرز نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنائے جس میں سابق کپتان اور جہاندیدہ بیٹسمین مہیلا جے وردنے نے ناقابل شکست 84کی باری تراشی ۔گو کہ آئی لینڈرز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 20کے مجموعے پر ابتدائی دو بیٹسمین پویلین لوٹ چکے تھے تاہم مہیلا جے وردنے 84اور تھری منے 57نے صورتحال کو سنبھالا اور اپنی ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔ان دونوں کے علاوہ دلشان تلکا رتنے 34اور چندی مل 31دوسرے قابل ذکر بیٹسمین تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن سب سے کامیاب بولر تھے ، انھوں نے تین وکٹیں لیں، جبکہ میک کے،فولکنراور ڈوہرٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔