11 مارچ ، 2012
ممبئی…بالی ووڈ کی پرکشش اسٹار ودیا بالن نے کہا ہے کہ وہ بہت مصروف ہیں اور ان کے پاس شادی کیلئے وقت نہیں ہے۔ ایک تقریب کے دوران میڈیا نے جب ودیا بالن سے جب یہ پوچھا گیا کہ اتنی شہرت پانے کے بعد شادی کا کیا ارادہ ہے تو انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ڈرٹی پکچر اور اب ان کی نئی فلم” کہانی“ کی تشہیر میں وہ اتنی مصروف ہوگئیں ہیں کہ فی الحال ان کے پاس شادی کا وقت نہیں ہے۔