کھیل
19 جون ، 2013

پہلا سیمی فائنل:انگلینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پہلا سیمی فائنل:انگلینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

لندن…آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی بالرز کو مدد دے گی اور امید ہے جلد وکٹیں حاصل کرلیں گے۔انگلینڈ نے آج کے میچ میں دو تبدیلیا ں کی ہیں،گریم سوان اور ٹم بریسنن کی جگہ جیمس ٹریڈویل اور اسٹیون فن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقا نے ڈیل اسٹین کی جگہ روری کلین ویلٹ کو آج کے میچ میں موقع دیا ہے۔ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :