19 جون ، 2013
لندن…آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش بالرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث جنوبی افریقا کی ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم175رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ اوول میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے ہی اوور میں انگرام بغیرکوئی رن بنائے انگرام کی گیندپر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، آملہ صرف ایک رن بناکر پویلین واپس لوٹے،پیٹرسن 30 رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوئے۔ ڈی ویلیئرز بغیر کوئی رن بنائے اسٹورٹ براڈ کی گیند پر وکٹ کیپر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ صرف 63 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔تاہم نویں وکٹ کی شراکت میں کلین ویڈیٹ نے 43رنز بنا کر ٹیم کو کچھ سہارا دیا ،پروٹیز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم38.4اوورز میں175رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 176رنز کا آسان ہدف ملا ہے۔جیمزٹریڈویل اور اسٹورٹ براڈ نے تین، تین اور جیمز اینڈرسن نے دو وکٹیں حاصل کی جبکہ فن اور ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔