20 جون ، 2013
کارڈف … چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیا ہے، انجیلو میتھیوز نے نصف سنچری اسکور کی۔ صوفیہ گارڈنز کارڈف میں کھیلے جارہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو مقررہ 50اوورز میں صرف181 رنز تک محدود کردیا۔ کپتان انجیلو میتھیوز 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکور ررہے ، مہیلا جے وردنے 38 رنز بناسکے۔ جیون مینڈس 25 ، کمار سنگاکارا 15 رنز پر پویلین لوٹ گئے، تلکارتنے دلشان 18 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے ایشانت شرما اور روی چندرن ایشون نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔