21 جون ، 2013
نیویارک…امریکا کی طبی تاریخ میں پہلے بچے کے دماغ میں خصوصی سماعتی آلے کو نصب کردیا گیا۔ تین سال کے اس بچے نے پہلی بار اپنے والد کی آواز سنی۔امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے علاقے شارلوٹ میں تین سالہ گرے سن پیدائشی طور پر قوت سماعت سے محروم ہے۔امریکی ڈاکٹرز نے چیپل ہلز کی یونی ورسٹی آف شمالی کیرولینا کے اسپتال میں گرے سن کا آپریشن کیا۔آپریشن میں گرے سن کے دماغ میں سماعتی آلہ نصب کیا گیا۔اس کے دماغ میں سماعت کی نس موجود نہیں تھی۔اس لیے ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے اس آلے کے براہ راست اس کے دماغ کے اس حصے میں نصب کیا جو آواز سننے کا کام کرتا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کئی سال کی تھراپی کے بعد گرے سن بولنے اور سننے کے قابل ہوجائے گا۔