پاکستان
22 جون ، 2013

دو ماہ میں گردشی قرضے ختم کرنے کاوعدہ پورا کریں گے،اسحاق ڈار

 دو ماہ میں گردشی قرضے ختم کرنے کاوعدہ پورا کریں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد…اس سے پہلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ دو ماہ میں گردشی قرضے ختم کرنے کاوعدہ پورا کریں گے، قومی اسمبلی میں خطاب میں انہوں نے کھاد کی فراہمی کے لیے تیس ارب روپے کی سبسڈی کا بھی اعلان کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ دو مہینے میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں گے،30 مئی تک 325 ارب روپے گردشی قرضے کیلئے ادا کیے جائیں گے، جبکہ بقایا رقم بعد میں ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پانچ سو تین ارب کے گردشی قرضوں کی وجہ سے سترہ سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ وفاق میں کم سے کم تنخواہ آٹھ ہزارسے بڑھاکر دس ہزار کردی گئی ہے ، انکم سپورٹ پروگرام کی رقم چالیس ارب سے بڑھاکر 75ارب روپے کردی گئی ہے ،اور اب انکم سپورٹ کے تحت ہزار روپے کے بجائے بارہ سو روپے دیئے جائیں گے ، انہوں نے کہاکہ ترقیاتی اخراجات کو پانچ سو چالیس ارب تک بڑھایا گیا ہے، کھاد کی فراہمی کے لیے تیس ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے ، وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کے نئے پروگرام میں وزیراعظم یوتھ پروگرام،ہاوٴسنگ فنانس،چھوٹے قرضے اور ایجوکیشن فیس سپورٹ شامل ہیں۔

مزید خبریں :