پاکستان
24 جون ، 2013

مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہئے، مالک بلوچ

مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہئے، مالک بلوچ

کوئٹہ … وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہئے، اس سے آمریت کا راستہ رک جائے گا۔ کوئٹہ میں اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ پرویز مشرف کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواب اکبر خان بگٹی کا قتل بھی پرویز مشرف کے دور میں ہوا، عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں اس کی بھی سزا ملے، حکومت کی جانب سے سابق صدر پر غداری کا مقدمہ چلانے کے فیصلے سے بلوچستان میں لگی آگ پر قابو پایاجاسکے گا۔

مزید خبریں :