پاکستان
24 جون ، 2013

خیرپور: تجاوزات ختم کرانے کیلئے آپریشن، پولیس سے جھڑپیں ، کئی افراد زخمی

خیرپور: تجاوزات ختم کرانے کیلئے آپریشن، پولیس سے جھڑپیں ، کئی افراد زخمی

خیرپور … خیرپور میں ریلوے کی زمین سے قبضہ خالی کرانے کیلئے محکمہ ریلوے نے پولیس فورس کے ہمراہ گرینڈآپریشن کیا، آپریشن کے دوران مشتعل مکینوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ خالی کرنے سے انکار کرنے پر پولیس اہلکاروں نے علاقہ مکینوں پرڈنڈے برسائے، تشدد سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ عوامی دور حکومت میں انہیں بے گھر کردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے میں ملوث ریلوے عملے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :