پاکستان
24 جون ، 2013

ملتان : رشتے کے تنازع پر دیور نے بھابھی پر تیزاب پھینک دیا

ملتان : رشتے کے تنازع پر دیور نے بھابھی پر تیزاب پھینک دیا

ملتان … ملتان کی تحصیل جلال پور میں رشتے کے تنازع پر دیور نے بھابھی پر تیزاب ڈال دیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تیزاب سے متاثرہ خاتون شمیم کا چہرہ مکمل طور پر جھلس گیا اور دونوں آنکھیں بھی ضائع ہوگئی ہیں۔ ملزم محمد دین اپنی بھابھی کی کزن سے شادی کا خواہشمند تھا لیکن اس کی بھابھی اس رشتے پر راضی نہ تھی، جس پر محمد دین نے شمیم مائی کے چہرے پر تیزاب ڈال دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شمیم کی شادی چند ماہ قبل ہی محمد یار سے ہوئی تھی۔ دوسری جانب متاثرہ خاتون کو ملتان کے نشتراسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :