24 جون ، 2013
اسلام آباد … وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزارت قانون و انصاف کا چارج اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیوز کے نمائندے ارشد وحید چوہدری کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزارت قانون و انصاف کا قلم دان فی الحال اپنے پاس رکھنے کے فیصلے پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔ ججز نظر بندی کیس کے فیصلے کے بعد نئے وزیرقانون کا تقرر کیا جائے گا، اس کیس میں زاہد حامد کے بے قصور ہونے پر انہیں ہی دوبارہ چارج دیئے جانے کا امکان ہے۔ سینیٹر ظفر علی شاہ وزارت قانون کاقلم دان سنبھالنے میں دلچسپی ضرور رکھتے ہیں لیکن پارٹی قیادت انہیں وفاقی وزیر بنانے پر تیار نہیں۔