پاکستان
24 جون ، 2013

ججز نظر بندی، ثابت ہونا باقی ہے کہ مشرف نے احکامات دیئے، تحریری فیصلہ

ججز نظر بندی، ثابت ہونا باقی ہے کہ مشرف نے احکامات دیئے، تحریری فیصلہ

اسلام آباد … اسلام ہائی کورٹ نے ججز نظربندی کیس میں ملزم پرویز مشرف کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ ثابت ہوناباقی ہے کہ ججز کی غیر قانونی نظربندی کے احکامات پرویز مشرف نے جاری کئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی کے دستخط سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز نظربندی کیس میں ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کا اضافہ ہائی کورٹ کے جج کے حکم پر ہوا۔ پرویز مشرف کے خلاف ججز کی نظربندی اور دہشت گردی الزامات کا ریکارڈ موجود نہیں، صرف وکلاء کے بیانات ہیں جنہیں بطور شواہد استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کہا جا سکتا ہے کہ صدر پاکستان نے غیر آئینی اقدام کیا۔ فیصلے میں کہاگیا ہے کہ صرف ملزم کے اشتہاری رہنے کے باعث ضمانت مسترد نہیں کی جا سکتی، ملزم کے اشتہاری رہنے سے اسے حاصل تمام حقوق ختم نہیں ہو جاتے۔

مزید خبریں :