پاکستان
24 جون ، 2013

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 200 میگاواٹ ہوگیا

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 200 میگاواٹ ہوگیا

اسلام آباد … ملک میں بجلی کی طلب 16 ہزار 700 میگاواٹ پہنچ گئی۔ وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ طلب کے مقابلے میں 4 ہزار 200 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار 500 میگا واٹ ہے جبکہ طلب 16 ہزار 700 میگا واٹ ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4200 میگاواٹ ہے۔ دوسری طرف نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے ذرائع کے مطابق ملک میں تقریباً 10گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

مزید خبریں :