پاکستان
24 جون ، 2013

ساجد قریشی کی شہادت میرے لیے انتہائی دردناک واقعہ ہے،الطاف حسین

 ساجد قریشی کی شہادت میرے لیے انتہائی دردناک واقعہ ہے،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کی شہادت میرے لئے ذاتی طورپر ایک انتہائی دردناک واقعہ ہے اوراس سے پہنچنے والاصدمہ آسانی سے کم نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بات ساجدقریشی شہیدکی بیوہ محترمہ اسماء ساجد،شہید کے صاحبزادوں عمیر،اویس، صاحبزادی اوربرادرنسبتی عامرچشتی سے فون پر تعزیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر شہیدکی بیوہ، الطاف حسین سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کرروپڑیں۔ الطاف حسین نے انہیں تسلی دی اورکہاکہ آپ صبرکریں کہ اللہ کی رضااسی میں تھی کہ اس نے ساجد قریشی اورآپکے بیٹے وقاص قریشی کوشہادت کادرجہ عطا کیا ۔ الطا ف حسین نے کہاکہ ساجدقریشی سے میرارشتہ صرف ایک قائداورتحریکی ساتھی کاہی نہیں تھابلکہ ایک گھریلورشتہ بھی تھا، میراان سے برسوں کاتعلق اوردلی لگاوٴتھا۔انہوں نے کہاکہ ویسے تواس دنیامیں سب ہی اکیلے ہیں اوراکیلے ہی جائیں گے لیکن اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے رشتے، قبیلے اور گروہ بنائے ہیں جن کے ساتھ انسان اپنے خوشی اورغم بانٹتاہے اوران کی خوشی اورغم میں شریک ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ساجدقریشی شہیدکے ساتھ میراجووقت گزرا، انہوں نے تحریک کیلئے جوقربانیاں دیں،جوباتیں کیں وہ آخری سانس تک یادرکھی جائیں گی ۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ساجدقریشی شہید اوروقاص قریشی شہید کی قربانی کوقبول فرمائے،دونوں شہیدوں کوشہدائے کربلا اورمعصومین کربلاکے درمیان جگہ عطافرمائے اورسب گھروالوں کوصبردے۔ ساجدقریشی شہید، وقاص قریشی شہیداورتحریک کے تمام شہیدوں کالہورنگ لائے اورہماری تحریک اپنی منزل پرپہنچے۔ انہوں نے شہیدکی بیوہ اوربچوں سے کہاکہ اپنے آپ کواکیلانہ سمجھیں، اللہ تعالیٰ مددکرنے والاہے۔ ساجدقریشی شہیدکی بیوہ محترمہ اسماء ساجد نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ سے بات کرکے مجھے بہت حوصلہ ملاہے ،اللہ تعالیٰ کے بعدآپ ہی ہماراسہاراہیں، اللہ تعالیٰ آپ کودشمنوں کی سازشوں محفوظ رکھے ۔

مزید خبریں :