پاکستان
24 جون ، 2013

قصور:سیکریٹری صحت کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ ،ایم ایس معطل

قصور…سیکریٹری صحت پنجاب نے قصورکے ڈی ایچ کیو اسپتال کااچانک دورہ کیا ،ڈیوٹی سے غیرحاضر ہونے اور اسپتال کے ناقص انتظامات پر ایم ایس کو معطل کردیا ۔سیکریٹری صحت پنجاب احسن اقبال نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وقار رانا کو فرائض سے غفلت ،بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے اور ناقص انتظامات پر معطل کر دیا، سیکریٹری صحت نے ایم ایس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی،انہوں نے اسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی اور گردے کے مریضوں کیلیے ڈائلسز کے ناقص انتظامات کا بھی سخت نوٹس لیا۔

مزید خبریں :