پاکستان
24 جون ، 2013

نوشہرہ: بارودی مواد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان کو گرفتار

 نوشہرہ: بارودی مواد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان کو گرفتار

نوشہرہ…نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں پولیس نے بڑی مقدار میں بارودی مواد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تین ہزار ڈائنامائٹس اور پندرہ ہزار میٹر بارودی تار برآمد کرکے دوملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی اخترعلی خان کے مطابق بارودی موادایک ٹرک میں رکھاگیاتھا جسے دہشت گردی میں استعمال کرنے کے لیے اسمگل کیاجارہاتھا۔پولیس نے ٹرک ڈرائیورشاہ جہاں اور کلینرارشادکو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان کے مطابق وہ سنجوال اٹک سے ٹرک بھر کے پشاور اور پھر علاقہ غیر لے جارہے تھے۔ پشاور میں یعقوب نامی شخص کے حوالے کرنا تھا۔ پھر آگے لے جانا تھا۔وہ یہ کام پہلے بھی تین بارکرچکے ہیں۔

مزید خبریں :