24 جون ، 2013
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ مشرف کے ساتھ ساتھ انکے ساتھ اس مجرمانہ جرم کا ساتھ دینے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیئے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کا مطالبہ قوم کا تھا اور آئین کو معطل کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ کے حوالے سے جو اعتراضات تھے وہ اپنی جگہ موجود ہیں انہوں نے کہا کہ وہ دعوے سے کہتے ہیں کہ سرکاری سکولو ں میں فی کس 1600روپے خرچ نہیں ہوتے اگر وزیر خزانہ کے بیان کے مطابق ایساہوتا ہو تو پنجاب میں انقلاب آجاتا انہوں نے کہاکہ اراکین پنجاب اسمبلی کو رہائش گاہوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے مگر حکومت ان پر توجہ نہیں دے رہی۔