پاکستان
24 جون ، 2013

پشاور: تجاوزات کے خلاف آپریشن،150 افراد گرفتار، 6 ٹرک ضبط

پشاور: تجاوزات کے خلاف آپریشن،150 افراد گرفتار، 6 ٹرک ضبط

پشاور…پشاور میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 150 افراد کو گرفتار کر کے 6 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کی۔ یونیورسٹی روڑ پر قائم متعدد تھڑے مسمار کئے گئے جبکہ ہتھ ریڑھیاں قبضہ میں لے لی گئیں۔ جب کہ 150 افراد کوگرفتارکیا۔ کاروائی میں ٹریفک پولیس سمیت تقریبا 250 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ضلعی انتظامیہ حکام نے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا کہ تہہ خانوں میں دکانیں اورشادی ہال ختم کر کے پارکنگ کیلئے جگہ بنائی جائیں۔آپریشن میں روڈ پرکھڑ ی 50 عدد گاڑیاں اور6 ٹرک سامان قبضہ میں لیاگیا۔

مزید خبریں :