24 جون ، 2013
پاک پتن …ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاک پتن نے سابق رکن قومی اسمبلی سلمان محسن گیلانی کو جعلی ڈگری رکھنے پرایک سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی،سابق ایم این اے کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاک پتن عابد حسین قریشی کی جانب سے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ آتے ہی سابق ایم این اے سلمان محسن گیلانی کو پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا اور پرائیویٹ کار میں ڈال کر سنٹرل جیل ساہیوال لے گئی ،کمرہ عدالت کے باہر سلمان محسن گیلانی کے حامی سزا سنتے ہی رونے لگے،سلمان گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ سزا کے خلاف اپیل کریں گے ، عدالت نے ملزم عابد حسین قریشی کو ایک سال قید اور 20 ہزار روپے جر مانے کی سزا سنائی ہے۔