24 جون ، 2013
پشاور…پشاور کے علاقے اعجاز آباد میں مسلح افراد کی موجودگی پر پولیس نے کاروائی کرکے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ پشاور کے علاقے اعجاز آباد میں پولیس ناکے پر موجود اہلکاروں نے تین مشتبہ افراد کورکنے کا اشارہ کیا۔انہوں نے رکنے کی بجائے بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کیا تو مشتبہ افراد نے قریبی عمارت میں پناہ لے لی۔پولیس نے مکان کا گھیراوٴ کرکے مسلح افراد کو گرفتار کرلیا۔تاہم اہل علاقہ نے مسلح افراد کو مقامی لوگ قرار دے کر چھڑالیا۔ تاہم پولیس ایک ملزم کو گرفتار کر کے لے گئی۔