24 جون ، 2013
کوئٹہ … بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کل سے دوبارہ کھول دیا جائے گا، ڈاکٹروں سمیت تمام اسٹاف کو ڈیوٹیوں پرحاضر رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ اسپتال میں تمام تر سرگرمیاں دوبارہ سے بحال کی جاسکیں۔ نو روز قبل بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کو دھماکے اور فائرنگ کے بعد بند کردیا گیا تھا اور تمام ڈاکٹروں کو صوبائی سنڈیمن اسپتال رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔