24 جون ، 2013
ٹنڈومحمدخان…چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیرعالم نے کہا ہے کہ عدالتوں میں قیدیوں کی پیشی کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے، کونسا قیدی کس وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوا اس کی اطلاع ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کو بھی ہوتی ہے، چیف جسٹس مشیرعالم نے ان خیالات کا اظہار ٹنڈومحمدخان ڈسڑکٹ بار کی جانب سے ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انکا کہناتھا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں زور دیاگیا ہے کہ 2008 سے التواء میں پڑے تمام مقدمات کو جولائی تک مکمل کرلیاجائے۔جسٹس مشیرعالم کا مزیدکہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو اس بات پر پابند کیا گیا ہے کہ وہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو باری باری جیلوں میں تعینات کریں تا کہ لوگوں کو ملاقات میں سہولت حاصل ہو۔