پاکستان
24 جون ، 2013

ملک کے بیشترحصوں میں اگلے2روز تک سخت گرمی پڑیگی

ملک کے بیشترحصوں میں اگلے2روز تک سخت گرمی پڑیگی

کراچی …سورج کے تیورختم ہونیکا نام نہیں لے رہے،محکمہ موسمات کیمطابق ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے دوروز تک گرمی کا زور برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو روزمیں گرمی کی شدت میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔۔تا ہم کشمیر، ہزارہ ڈویژن اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔سندھ اور پنجاب میں سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔سیالکوٹ میں گرمی کے ستائے شہری نہانے کے لیے ہیڈمرالہ کا رخ کر رہے ہیں،جہاں دوماہ میں کئی افرادڈوب کرجاں بحق ہوچکے ہیں۔ انتظامیہ کی پابندی کے باوجود نوجوان خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں۔بلوچستان میں نصیرآباد ، جھل مگسی، سبی اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی گرمی اور لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔جبکہ خیبر پختونخوا میں بارشوں کیبعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے ، آج سب سے زیا دہ درجہ حرارت نورپورتھل میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :