دنیا
12 مارچ ، 2012

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 5 فلسطینی جاں بحق، تعداد 23 ہوگئی

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 5 فلسطینی جاں بحق، تعداد 23 ہوگئی

غزہ … غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، آج حملوں میں مزید 5 فلسطینی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 روز سے جاری فضائی حملوں کے دوران جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہوگئی۔ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیل نے شمالی غزہ میں Jabalia مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آج فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے۔ 3 روز سے جاری فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہوگئی۔ اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فضائی حملے غزہ سے راکٹ فائر کرنے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :