پاکستان
04 جولائی ، 2013

پاکستان اور چین کا دوستی و تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا دوستی و تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

بیجنگ …وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماوٴں نے پاکستان اور چین کو بہترین دوست اور ہمسایہ قرار دیتے ہوئے پاک چین دوستی اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کی، اس دوران دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر صورتحال میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ میاں نواز شریف کے دور میں باہمی دوستی اور تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ چین اچھا دوست اور بہترین ہمسایہ ہے، پاک چین عوام کے درمیان محبت اور دوستی کا رشتہ ہے۔

مزید خبریں :