دلچسپ و عجیب
05 جولائی ، 2013

تین سالہ برطانوی بچے نے اپنی ماں کی جان بچا لی

 تین سالہ برطانوی بچے نے اپنی ماں کی جان بچا لی

لندن …عہد ِ حاضر کے بچے بھی اتنے چالاک ہو گئے ہیں کہ بعض اوقات اپنی ذہانت سے بڑوں بڑوں کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹیلر پرائس نامی 3 سالہ بچے نے بھی ایسا ہی ایک حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے اپنی ماں کی جان بچا لی جب وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئی۔ایسے میں اس بہادر بچے نے رونے کے بجائے اپنی ماں کاموبائل فون ڈھونڈا اور ریسکیو اہلکاروں کو نہ صرف کال کرڈالی بلکہ ان کی آمد پر باہر کے دروازے کی چابیاں ڈھونڈ کر انہیں اندر تک لے آیا۔اتنی سی عمر میں حاضر دماغی کا کمال مظاہرہ کرنے پر وہاں کی مقامی پولیس نے ٹیلر کواعزازی ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔

مزید خبریں :