دنیا
13 مارچ ، 2012

ایران پرحملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے ،آذربائیجان

ایران پرحملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے ،آذربائیجان

تہران . .. ..آذربائیجان کے وزیردفاع سافرآبیوف نے کہا ہے کہ ان کاملک ایران پرحملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیاہے کہ آذربائیجان کے وزیردفاع سافرآبیوف نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب احمد وحیدی سے ملاقات کی ہے جس کے بعدسافرآبیوف نے کہا کہ ان کاملک کسی بھی بھی صورت حال میں اپنی سرزمین ایران کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ان کاکہناتھاکہ آذربائیجان خطے میں امن وسلامتی چاہتاہے اوردونوں ملکوں کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات پریقین رکھتا ہے۔آذربائیجان کے امریکا اوراسرائیل سے دوستانہ تعلقات ہیں۔خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال میں آذربائیجان کے وزیردفاع کے دورہ ایران کواہم قراردیاجارہاہے۔

مزید خبریں :