دنیا
13 مارچ ، 2012

شام میں 8ہزارسے زائدافرادہلاک ہوچکے ہیں،اقوام متحدہ

شام میں 8ہزارسے زائدافرادہلاک ہوچکے ہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ......اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں اب تک پرتشدد کارروائیوں میں 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر ناصر عبدالعزیز النصر نے اسٹراس برگ میں یورپین یونین کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ شام میں 8ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ ہلاکتیں مظاہرین پر حکومتی کریک ڈاوٴن کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ اگر سلامتی کونسل اس سلسلے میں کچھ نہیں کرتی تو جنرل اسمبلی کارروائی کیلئے تیارہے۔ انھوں نے مزیدکہا کہ شام کے حالات بدترین ہوگئے ہیں شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرناہوں گے۔

مزید خبریں :