13 مارچ ، 2012
ممبئی… آئٹم سانگ کی ڈیمانڈ بالی ووڈ انڈسٹری میں بڑھتی جارہی ہے۔ بڑی بڑی ہیروئن ایک دوسرے سے آئٹم سانگ چھیننے میں مصروف ہیں تو آئٹم سانگ میں سلمان خان بھی ہٹ جارہے ہیں۔ دبنگ فلم کے گانے ’منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لئے‘ سے جہاں ملائکہ اروڑہ کی پرفارمنس کو شاندار قرار دیا گیا وہیں سلمان خان کے جلوے بھی کسی سے کم نہیں تھے۔ دبنگ میں چل پانڈے بننے والے سلمان خان کا اسٹائل ان دنوں بالی کا سب سے مشہور کیریکٹر بنا ہوا ہے۔ دبنگ کے اس گانے کی مشہوریت کو دیکھتے ہوئے دبنگ ٹو بنانے والے اور ان کی میوزک ٹیم نے طے کیا ہے کہ اس فلم میں بھی پانڈے جی اپنی بھرپور اداکاری کے چلوے دکھائیں گے اور پانڈے جی مارے سیٹی والے گانے میں منی بدنام ہوئی ڈارلنگ والی ہی اداکارہ ملائکہ اروڑہ خان ہی ان کے قدم بقدم ہونگی۔