12 جولائی ، 2013
کراچی… محمد رفیق مانگٹ… یہودی اخبار”دی ٹائمز آف اسرائیل“ کے مطابق پاکستان کے جوہری میزائل نصر کی ٹکر پربھارت اسرائیل سے میزائل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم حاصل کر رہا ہے۔رواں براس کے ابتداء میں بھارت نے اسرائیل سے مذکور دفاعی نظام حاصل نے کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ابتدائی ہچکچاہٹ کے بعد اب بھارت دوبارہ اسے خریدنے پر غور کر رہا ہے۔اس نظام کو 2011میں پہلی بار نصب کیا گیا،غزا سے راکٹوں کو موٴثر طریقے سے روکنے میں کامیاب رہنے کے بعد سے بھارت اس نظام کو حاصل کرنے میں دل چسپی ظاہر کررہا تھا۔بھارت پاکستان کے جوہری میزائل نصر کے توڑ کے لئے اس نظام کو لے رہا ہے۔بھارتی فضائیہ کے کمانڈر ائیر مارشل نارمن انیل کمار نے فروری میں بنگلور میں ائیر شو میں کہا تھا کہ اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم بھارتی فضائیہ کے لئے موزوں نہیں۔لیکن بھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اسے حاصل کرنے پر غور کر ہے ہیں کیونکہ اسرائیل اس ایڈوانس راکٹ میزائل میں نصب ٹیکنالوجی کاتبادلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔امریکا کے فنڈز سے تیار آئرن ڈوم کو دنیا میں سے زیادہ جدید میزائل دفاعی نظام میں شامل سمجھا جاتا ہے۔بھارت میسا چوسٹس کے ریتھین او ررافیل کے مشترکہ طور پرتیارکردہ طویل رینج کا ڈیوڈ سلنگ نظام بھی خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔