دلچسپ و عجیب
18 جولائی ، 2013

برطانوی طالب علم نے مسلسل 26 گھنٹے بیٹنگ کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

برطانوی طالب علم نے مسلسل 26 گھنٹے بیٹنگ کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

لندن…برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ طالب علم نے مسلسل 26 گھنٹے بیٹنگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ا یلبی شیل (Alby Shale) نامی نوجوان نے لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں یہ کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔البی شیل نے اس دوران 200 سے زائد بالرز کا سامنا کیا اور اس دوران انہیں برطانوی وزیر اعظم جیمز کیمرون نے بھی بولنگ کرائی۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے قوانین کے تحت ہر گھنٹے کی بیٹنگ کے بعد 5منٹ کا ایک وقفہ فراہم کیا گیا جس میں بیٹسمین پانی پینے کے علاوہ باتھ روم بھی جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل طویل ترین بیٹنگ کا عالمی ریکارڈ جیڈ چائلڈز نامی آسٹریلین شخص کے پاس تھا جس نے مسلسل 25گھنٹے تک بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

مزید خبریں :