02 جنوری ، 2012
پیرس…امریکہ اور ہالینڈ کے سائنس دانوں نے ثابت کیا ہے کہ برڈ فلو کا وائرس ”ایچ فائیو این ون “ اپنی ہیت کو تبدیل کرکے اس مرض کو انسانوں میں وباء کی صورت میں پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ان نتائج پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورت میں یہ وائرس دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کو ہلاک کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لئے اس وائرس کو وبائی صورت اختیارکرنے سے روکنے کے موثر اقدامات کئے جائیں۔ امریکہ اور ہالینڈ کے سائنس دانوں نے علیحدہ علیحدہ تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ ایچ فائیو این ون وائرس اپنی ہیت میں تبدیلی لا کر اُسی تیزی سے ایک جانور سے دوسرے جانور اور ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے جس تیزی سے یہ ایک پرندے سے دوسرے پرندے میں منتقل ہوتا ہے۔